Brailvi Books

سنتیں اور آداب
66 - 123
ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔ معاذاللہ عزوجل
 (ردالمحتار مع در مختار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۶۸)
    (۴) لمبے ناخن شیطان کی نشست گاہ ہيں ۔ یعنی ان پر شیطان بیٹھتا ہے ۔
 (کیمیائے سعادت ،اصل دوم درطہارت ،ج۱،ص۱۶۸)
    (۵) ناخن یابال وغیرہ کا ٹنے کے بعد دفن کر دینا چاہيں ۔ بیت الخلا یا غسل خانہ میں ڈال دینا مکروہ ہے کہ اس سے بیماری پیدا ہوتی ہے ۔
 ( در مختارمع ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۶۸)
    (۶)ناخن تر اش لینے کے بعد انگلیوں کے پورے دھولینے چاہیں ۔

    (۷) بغل کے بالوں کو اُکھاڑ نا سنت ہے او رمونڈنا  گناہ بھی نہیں ۔
 ( در مختار مع ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۷۱)
    (۸) ناک کے بال نہ اُکھاڑیں کہ اس سے مرض آکلہ پیدا ہوجانے کا خوف ہے ۔
 (الفتاویٰ الھنديہ ،کتاب الکراہیۃ،الباب التاسع عشر فی الختان والحصا...الخ،ج۵،ص۳۵۸)
    (۹) گر دن کے بال مونڈنامکروہ ہے۔
 ( در مختار مع ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۷۰)
یعنی جب کہ سر کے بال نہ مونڈائیں صرف گردن ہی کے مونڈائیں ۔ ہاں اگر پورے سر کے بال مونڈائیں تو اس کے ساتھ گردن کے بھی مونڈادیں ۔ نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے حجامت کے سوا گردن کے بال مونڈانے سے منع فرمایا ۔
 (المعجم الاوسط،الحدیث ۲۹۶۹،ج۲،ص۱۸۷)
    (۱۰) اَبرو کے بال اگر بڑے ہوجائیں تو ان کو تر شواسکتے ہیں ۔
 ( در مختار مع ردالمحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۷۰)
    (۱۱)داڑھی کا خط بنوانا جائز ہے ۔
 (ردالمحتار،ج۴،ص۶۷۱)
امامِ اہلِسنّت ، مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فتاویٰ رضویہ جلد 22 صفحہ 296پر
Flag Counter