| سنتیں اور آداب |
سے ناخن کاٹنے کی یہ سنت منقول ہے کہ سب سے پہلے سیدھے ہاتھ کی چھنگلیا ، پھربیچ والی ، پھر انگوٹھا ، پھر منجھلی(یعنی چھنگلیا کے برابر والی) پھرشہادت کی انگلی۔ اب بائیں ہاتھ میں پہلے انگوٹھا ،پھر بیچ والی ،پھر چھنگلیا، پھرشہادت کی انگلی، پھر منجھلی ۔یعنی سیدھے ہاتھ کے ناخن چھنگلیا سے کاٹنا شروع کریں اور الٹے ہاتھ کے ناخن انگوٹھے سے ۔
(ماخوذ از بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۱۹۵)
(۲) دوسرا طریقہ آسان ہے اور یہ بھی ہمارے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے او ر وہ یہ ہے کہ سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا سمیت ناخن تراشیں مگر انگوٹھا چھوڑدیں۔اب الٹے ہاتھ کی چھنگلیا سے شروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سمیت ناخن تر اش لیں۔اب آخرمیں سیدھے ہاتھ کا انگو ٹھا جو باقی تھا اس کا ناخن بھی کاٹ لیں۔ اس طر ح سیدھے ہی ہاتھ سے شروع ہوا اور سیدھے ہی ہاتھ پرختم ۔
(ماخوذ از بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۱۹۶)
پاؤ ں کے ناخن کاٹنے کا طریقہ:
بہار شریعت میں ''دُرِّ مختار''کے حوالہ سے لکھا ہے کہ پاؤں کے ناخن تراشنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ۔ بہتر یہ ہے کہ وضو میں پاؤں کی انگلیوں میں خلال کرنے کی جو تر تیب ہے اُسی ترتیب کے مطابق پاؤں کے ناخن کاٹ لیں ۔ یعنی سیدھے پاؤں کی چھنگلیاسے شروع کر کے تر تیب وار انگو ٹھے سمیت نا خن ترا ش لیں پھر الٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شرو ع کر کے چھنگلیاں سمیت ناخن کاٹ لیں۔
(ماخوذ از بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۱۹۶)
(۳) دانت سے ناخن نہیں کاٹنا چاہيے کہ مکروہ ہے اوراس سے مرض بر ص پیدا