پیارے اسلامی بھائیو! ہوسکے تو ہر جمعہ کو یہ کام کر ہی لینے چاہیں کیونکہ ایک حدیثِ مبارک میں ہے کہ حضور تا جدارِ مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم جمعہ کے دن نماز کے لئے جانے سے پہلے مونچھیں کترواتے اور ناخن ترشواتے ۔
(شعب الایمان ،با ب فی الطھارات ،فصل الوضوء ،الحدیث ۲۷۶۳،ج۳،ص۲۴)
ہاتھوں کے ناخن تراشنے کا طریقہ:
ہاتھوں کے ناخن تر اشنے کے دو طریقے یہاں بیان کئے جاتے ہیں ان دونوں میں سے آپ جس طریقے پربھی عمل کریں گے ان شآء اللہ عزوجل سنت کا ثواب پائیں گے ۔یہ بھی ہوسکتا ہے کبھی ایک پر عمل کرلیں کبھی دو سرے پر ۔ اس طر ح دونوں حدیثوں پر عمل ہوجائے گا ۔ چنانچہ ذیل میں دونوں طریقے پیش کئے جاتے ہیں:
(۱) مولائے کائنات حضرت سیدنا علی المرتضی شیرِخداکَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم