| سنتیں اور آداب |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
سرمہ لگانا ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی نہایت ہی پیاری پیاری اور میٹھی میٹھی سنت ہے ۔ سر کا ر نامدار ، مدینے کے تاجدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم جب سونے لگتے تو اپنی مبارک آنکھوں میں سرمہ لگایاکرتے ۔ لہذاہمیں بھی سو نے سے پہلے اتباعِ سنت کی نیت سے اپنی آنکھوں میں سرمہ لگانا چاہے ۔ اس سے ہمیں سرمہ لگانے کی سنت کابھی ثواب ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اس کے دنیوی فوائد بھی حاصل ہوں گے ۔سو تے وقت سر مہ ڈالناسنت ہے:
سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سرمہ سوتے وقت استعمال فرماتے تھے چنانچہ حضرت سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہیں کہ تا جدارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سو نے سے پہلے ہر آنکھ میں سرمہ اثمد کی تین سلائیاں لگایا کرتے تھے ۔''
(جامع الترمذی ،کتاب اللباس،باب ماجاء فی الاکتحال ،الحدیث۱۷۶۳،ج۳،ص۲۹۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حدیث پاک سے معلوم ہو اکہ سرمہ سو تے وقت استعمال کرنا سنت ہے ۔
(مراٰۃالمناجیح ،ج۶،ص۱۸۰)
لہذا ہم رات کو جب بھی سویا کریں