Brailvi Books

سنتیں اور آداب
55 - 123
کوندیں گر بجلیاں یا چليں آندھیاں			چاہے اولے پڑیں قافلے میں چلو

بارہ ماہ کے لیے تیس دن کیلئے			بارہ دِن دے ہی دیں قافلے میں چلو

سُنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے			ہر مہینے چلیں قافلے میں چلو

اے میرے بھائیو! رٹ لگاتے رہو			قافلے میں چلیں قافلے میں چلو

فون پر بات ہو یا ملاقات ہو				سب سے کہتے رہیں قافلے میں چلو

دوست کے گھر میں ہوں یا کہ دفتر میں ہوں		سب سے کہتے رہیں قافلے میں چلو

دَرس دیں یا سُنیں یا بیان آپ دیں			بعد اعلاں کریں قافلے میں چلو

عاشقانِ رسول ان سے رحمت کے پھول		آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو

عاشقانِ رسول آئے لینے دُعا				آؤ مل کر چلیں قافلے میں چلو

عاشقانِ رسول آئے ہیں مرحبا			خیر خواہی کریں قافلے میں چلو

عاشقانِ رسول لائیں جب قافلہ			خیر خواہی کریں قافلے میں چلو

کھانا لے کر چلیں ٹھنڈا شربت بھی لیں			خیر خواہی کریں قافلے میں چلو

ان پہ ہوں رحمتیں قافلے کا سُنیں 			خیر خواہی کریں قافلے میں چلو

بخش دے میرے مولیٰ تُو ان کو کہ جو			خیر خواہی کریں قافلے میں چلو

یا خداعزوجل ہرگھڑی رَٹ ہو عطارؔکی			قافلے میں چلیں قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!    صَلَی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّدْ
Flag Counter