Brailvi Books

سنتیں اور آداب
53 - 123
فرداًفرداًمعافی تلافی کروں گا (۷۲)سفر سے واپسی پر گھر والوں کے لئے تحفہ لے جانے کی سنت ادا کروں گا۔ سرکارِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ،''جب سفر سے کوئی واپس آئے تو گھر والوں کے لئے کچھ نہ کچھ ہدیّہ لائے ،اگر چہ اپنی جھولی میں پتھر ہی ڈال لائے۔''
 (کنزالعمال ،کتاب السفر ،الفصل الثانی فی آداب السفر، حدیث۱۷۵۰۲،ج۶،ص۳۰۱ )
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نيک بننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہيے۔مدنی انعامات پر عمل کرتے رہے ، دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع جس مسجِد ميں،جس نَماز کے بعد شروع ہو تا ہو وہ نماز اُسی مسجد ميں تکبيرِ اُولیٰ کےساتھ ادا کرکے اجتماع ميں آخِر تک شرکت فرمائيں ۔ ہر اسلامی بھائی کو چاہے  کہ زندگی ميں کم از کم ۱۲ ماہ اور ہر ۱۲ماہ ميں يکمُشت کم از کم ۳۰ دن نیز ہر۳۰ دن ميں کم از کم۳ دن سنّتوں کی تربيت کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں ميں ضَرور سفر کرے۔
    اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل !ہمیں جب کبھی سفر در پیش ہوتو پوراسفرسنتو ں کے مطابق کرنے کی تو فیق عطا فرما اور ہمیں باربار حرمین طیبین کا مبارک سفر نیز عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر نصیب فرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter