Brailvi Books

سنتیں اور آداب
50 - 123
اَعِیْنُوْنِیْ یَا عِبَادَ اللہ
ترجمہ :اے اللہ عزوجل کے بندو !میری مدد کرو ۔
 (الحصن الحصین،کتاب ادعیۃ السفر،ص۸۲)
     (۱۸)سفر سے واپسی پر گھر والوں کے لئے کوئی تحفہ لے آئیں کہ یہ سنتِمبارکہ ہے۔سر کا ر مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا :جب سفر سے کوئی واپس آئے تو گھر والوں کے لئے کچھ نہ کچھ ہدیہ لائے ، اگر چہ اپنی جھولی میں پتھر ہی ڈال لائے۔
 (کنز العمال ،کتاب السفر ،الفصل الثانی فی آداب السفر ،الحدیث ۱۷۵۰۲،ج۶ ،ص۳۰۱)
    (۱۹)سفر سے واپسی پر اپنی مسجد میں دوگانہ(یعنی دورکعت نفل )پڑھنا سنت ہے۔ حضرت سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تا جدار مدینہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم جب سفرسے واپس تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں تشریف لے جاتے اور وہاں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت( نما زنفل )ادا فرماتے ۔
 (صحیح البخاری ،کتاب الجہاد،باب الصلوٰۃ اذا قدم من سفر،الحدیث،۳۰۸۸،ج۲،ص۳۳۶)
مَدَنی قافلے میں سفر کی ''72''نیتیں
 (از: شیخ طریقت امیرِ اہلِسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی)

فَرما نِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ''مسلمان کی نیّت اسکے عَمَل سے بہتر ہے۔''
 (المعجم الکبیر للطبرانی،حدیث۵۹۴۲ ،ج ۶، ص۱۸۵)
 (۱) اصل مقصود یعنی مدنی قافلے میں سفر کروں گا (۲)اپنے ذاتی خرچ پر سفر کروں گا (۳)پلّے سے کھاؤں گا (۴)سواری کی دعا پڑھوں گا(۵)اگر کسی اسلامی بھائی کو جگہ نہیں ملی تو اپنی نشست پر بااصرار بٹھاؤں گا (۶،۷)کوئی بوڑھا یا بیمار مسلمان نظر آئیگا تو اس کے لئے نشست خالی کردوں گا(۸)مدنی قافلے والوں کی خدمت کروں
Flag Counter