میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
جب کبھی سفر پر جائیں تو ذکر ودر ود کا وِرْد رکھیں یا اس عظیم مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انفرادی کوشش کرتے رہیں کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔'' اگر ہم دورانِ سفر ذکرُاللہ عزوجل میں مصروف رہیں گے توفرشتہ راستے بھر حفا ظت کریگا اور اگر معاذ اللہ عزوجل گانے باجے سنتے رہے یا فضول ٹھٹھا مسخری کرتے رہے تو شیطان شریک ِسفر ہوگا جیسا کہ تا جدار مدینہ، سُرُورِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا :'' جو شخص سفر کے دوران اللہ عزوجل کی طرف توجہ رکھے اور اس کے ذکر میں مشغول رہے ،اللہ عزوجل اس کے لئے ایک فرشتہ محافِظ مقر ر کردیتا ہے ۔ او رجو بیہودہ شعر وشا عری اورفضول باتوں میں مصروف رہے تو اللہ عزوجل اس کے پیچھے ایک شیطان لگا دیتا ہے ۔