| سنتیں اور آداب |
حضرت سیدنا جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان کو پڑھنا شرو ع کیا تو میں پورے سفر میں واپسی تک اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ خوشحال اور تو شئہ سفر میں فارغ البال رہنے لگا ۔
(کنز العمّال ،کتاب السفر ،فصل فی آداب الوراع ،آداب متفرقۃ ،الحدیث۱۷۴۵،ج۶،ص۳۱۴)
(۸)ٹرین یا بس وغیرہ میں بسم اللہ ، اللہ اکبر اور سبحان اللہ تین تین بار ،لاالہ الا اللہ ایک بار پھر کہے:
سُبْحٰنَ الَّذِیۡ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۳﴾وَ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۱۴﴾
ترجمہ کنز الایمان : پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کردیا اور یہ ہمارے بوُتے (قابو)کی نہ تھی اور بے شک ہمیں اپنے رب عزوجل کی طرف پلٹنا ہے۔(پ۲۵،الزخرف۱۳،۱۴)
(فتاوی رضویہ تخریج شدہ، ج۱۰ ،ص۷۲۸ )
(۹)جب کشتی میں سوار ہوں تو یہ دعا پڑھیں ،ان شاء اللہ عزوجل ڈوبنے سے محفوظ رہیں گے۔
بِسْمِ اللہِ مَجْرٖؔؔىھَا وَمُرْسٰىہَا ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۴۱﴾
ترجمہ :اللہ کے نام پر اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا بے شک میرا رب ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔
(المرجع السابق،ص۷۲۹)
(۱۰) دورانِ سفر ذکر اللہ عزوجل کرتے رہیں ۔ٹرین یا بس وغیرہ میں بِسْمِ اللہِ، اَللہُ اَکْبَرُ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اورسُبْحَانَ اللہِ سب تین تین بار ،لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ایک بار۔