Brailvi Books

سنتیں اور آداب
42 - 123
سفر کی سنتیں او رآداب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        اکثر و بیشتر ہمیں سفر کی ضرو رت پیش آتی رہتی ہے بلکہ بہت سے خوش نصیب اسلامی بھائیوں کوتوراہِ خداعزوجل میں عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھی سعادت ملتی ہے ۔لہٰذا ہم کوشش کر کے سفر کی بھی کچھ نہ کچھ سنتیں اورآداب سیکھ لیں تاکہ ان پر عمل کر کے ہم اپنے سفر کو بھی حصول ِ ثواب کا ذریعہ بنا سکیں ۔
    (۱) ممکن ہو تو جمعرات کو سفر کی ابتداء کی جائے کہ جمعرات کو سفر کی ابتداء کرنا سنت ہے۔
 (اشعۃاللمعات،ج۵،ص۱۶۱)
چنانچہ حضرت سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبئ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم غزوہ تبوک کے لئے جمعرات کے دن روانہ ہوئے اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم جمعرات کے دن رو انہ ہونا پسند فرماتے تھے۔
 (صحیح البخاری ،کتاب الجہاد،باب من اراد غزوۃ فَوَرَّی ....الخ،الحدیث ۲۹۵۰،ج۲،ص۴۹۶)
    (۲) اگر سہولت ہو تو رات کو سفر کیا جائے کہ رات کو سفر جلد طے ہوتا ہے حضرت سیدناانس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، ''سر کار مدینہ سلطانِ باقرینہ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ ، صاحبِ معطر پسینہ،باعث نزول سیکنہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: ''رات کو سفرکیا کرو ، کیونکہ رات کو زمین لپیٹ دی جاتی ہے ۔''
 (سنن ابی داؤد،کتاب الجہاد،باب فی الدرجۃ،الحدیث ۷۱ ۲۵،ج ۳،ص۴۰ )
Flag Counter