Brailvi Books

سنتیں اور آداب
37 - 123
    (۶) جب کسی کے گھر جانا ہو اجازت مانگنا سنت ہے۔بہتر یہ ہے کہ اس طر ح اجازت مانگیں ''اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ''کیا میں اندر آسکتا ہوں ؟''
 (مراٰۃالمناجیح،ج۶،ص۳۴۶)
حضرت رِبعی بن حراش رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، ہمیں بنو عامر کے ایک شخص نے یہ بات بتائی کہ اس نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے اجازت طلب کی ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم گھر میں تشریف فرماتھے ۔ اس نے عرض کیا ، کیا میں داخل ہوجاؤں ؟حضور نبی کریم رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا: باہر اس آدمی کے پاس جاؤ اور اس کو اجازت طلب کرنے کا طریقہ سکھاؤ ، اس سے کہو کہ اس طر ح کہے،
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ
کیامیں داخل ہوسکتا ہوں ؟''اس آدمی نے سر کار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشاد سن لیا اور عرض کیا ،
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ
کیا میں داخل ہوسکتا ہوں ؟ تو سرکارمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اس کو اجازت عطا فرمائی اور وہ اند ر داخل ہوا ۔
 (سنن ابی داؤد،کتاب الادب ،باب کیف الاستئذان ،الحدیث۵۱۷۷،ج۴،ص۴۴۳)
    حضرت کلدہ بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ۔ میں حضور سید دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمت بابرکت میں حاضر ہوا ۔ میں جب اندر داخل ہوا اور سلام عرض نہ کیا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ،'' لوٹ جاؤ اور یہ کہو،
''اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ''
  کیامیں داخل ہوسکتا ہوں ؟''
 (سنن ابی داؤد،کتاب الادب ،باب کیف الاستئذان ،الحدیث۵۱۷۶،ج۴،ص۴۴۲)
    (۷)اگر کوئی شخص آپ کو بلانے کے لئے بھیجے او ربھیجا ہو ا شخص آپ کو ساتھ لے کر جائے تو اب اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ساتھ والا شخص ہی خود
Flag Counter