Brailvi Books

سنتیں اور آداب
35 - 123
رزق میں برکت بھی۔''
     (۲)اللہ عزوجل کانام لئے بغیر جوگھر میں داخل ہوتا ہے ، شیطان بھی اس کے ساتھ گھرمیں داخل ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ حضر ت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : '' جب آدمی گھر میں داخل ہو تے وقت اور کھاناکھاتے وقت اللہ عزوجل کا ذکر کر تا ہے تو شیطان کہتا ہے:''آج یہاں نہ تمہاری رات گزرسکتی ہے اور نہ تمہیں کھانا مل سکتا ہے۔ اور جب انسان گھر میں بغیر اللہ عزوجل کا ذکر کئے داخل ہوتا ہے تو شیطان کہتاہے ،آج کی رات یہیں گزرے گی۔ اور جب کھانے کے وقت اللہ عزوجل کانام نہیں لیتا تو وہ کہتا ہے :'' تمہیں ٹھکانہ ابھی مل گیا اور کھانابھی مل گیا ۔''
 (صحیح مسلم ،کتاب الاشربۃـ،باب آداب الطعام والشراب واحکامھا،الحدیث۲۰۷۸،ج۴،ص۱۱۱۶)
    (۳)جب کوئی خوش نصیب اپنے گھر سے باہر جاتے وقت باہر جانے کی دعا پڑھ لیتا ہے تو وہ گھر لوٹنے تک ہر بلا وآفت سے محفو ظ ہوجاتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے میں برکت ہی برکت ہے ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور تا جدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' آدمی اپنے گھر کے دروازے سے باہر نکلتا ہے تو اس کے ساتھ دو فر شتے مقر ر ہوتے ہیں ۔ جب وہ آدمی کہتا ہے کہ'' بِسْمِ اللہِ '' تو وہ فرشتے کہتے ہیں تو نے سیدھی راہ اختیار کی ۔ اورجب انسان کہتا ہے ،
لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ''
تو فرشتے کہتے ہیں اب تو ہر آفت سے محفو ظ ہے ۔ جب بندہ کہتا ہے تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ تو فر شتے کہتے ہیں ۔ اب تجھے کسی اور کی مدد کی حاجت نہیں،اس کے بعد اس شخص کے دو شیطان جو اس پر مسلط ہوتے ہیں وہ اس سے ملتے ہیں فرشتے کہتے ہیں اب تم
Flag Counter