Brailvi Books

سنتیں اور آداب
34 - 123
گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 

     ہمیں ہر روز اپنے یاکسی عزیز یا دوست واحباب کے گھر میں جانے کی حاجت پڑتی رہتی ہے تو ہمیں یہ معلوم ہوناچاہے کہ گھر میں داخل ہونے کا سنت طریقہ کیا ہے؟کسی کے گھرمیں جائیں تو دروازے کے سامنے کھڑے ہوں یا ایک طرف ہٹ کر؟اورکس طرح اجازت طلب کریں؟ اگر اجازت نہ ملے تو  کیا کرنا چاہے؟ دعاپڑھ کر گھر سے نکلنے کی کیا کیا برکتیں ہیں؟اگر گھر میں کوئی موجود نہ تو کیا پڑھنا چاہے ؟گھر میں داخل ہونے اور اجازت طلب وغیرہ کے حوالے سے متعد د سنتیں اورآداب ہیں:
    (۱) اپنے گھر میں آتے ہوئے بھی سلام کریں اورجاتے ہوئے بھی سلام کریں۔حضور تا جدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ جب تم گھر میں آؤ تو گھر والوں کو سلام کرو اور جاؤ تو سلام کر کے جاؤ ۔
 (شعب الایمان،باب فی مقاربۃ و......الخ،فصل فی السلام من خرج من بیتہ، الحدیث ۴۵ ۸ ۸ ، ج ۶ ، ص ۷ ۴ ۴)
     حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ القوی مراٰۃ المناجیح جلد6صفحہ9پر تحریر فرماتے ہے :'' بعض بزرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ اول دن میں جب پہلی بار گھر میں ہوتے تو بسم اللہ اور قل ہو اللہ پڑھ لیتے ،کہ اس سے گھر میں اتفاق بھی رہتا ہے اور
Flag Counter