Brailvi Books

سنتیں اور آداب
33 - 123
    (۱۵) آپس میں ہنسی مذاق کی عادت کبھی مہنگی پڑجاتی ہے حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: '' آپس میں ٹھٹھا مذاق مت کیا کر وکہ اس طر ح (ہنسی ہی ہنسی میں) دِلوں میں نفر ت بیٹھ جاتی ہے ۔ اور بر ے افعال کی بنیادیں دِلوں میں استوار ہوجاتی ہیں ۔''
 (کیمیائے سعادت ،رکن سوم مہلکات ،باب پیداکردن ثواب خاموشی ،ج۲،ص۵۶۳ )
    (۱۶)بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کریں ، گالی گلوچ سے اجتناب کر تے رہیں اور یاد رکھیں کہ اپنے بھائی کوگالی دینا حرام ہے
 (فتاوٰی رضویہ،ج۲۱،ص۱۲۷)
اور بے حیائی کی بات کرنے والے پر جنت حرام ہے ۔ حضور تا جدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: '' اس شخص پر جنت حرام ہے جو فحش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے ۔''
 (کیمیائے سعادت ،رکن سوم باب فحش،آفت پنجم گفتن است ،ج۲،ص۵۶۸)
    اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں گفتگو کرنے کی سنتو ں اور آداب پر عمل کرنے کی تو فیق مرحمت فرما۔'' امین بجاہ النبی الا مین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم۔
Flag Counter