(یعنی اللہ عزوجل ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے)۔
(۱۳)ہر نماز کے بعدلوگ آپس میں مصافحہ کرتے ہیں یہ جائز ہے ۔
(ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع ،ج۹،ص۶۸۲)
(۱۴)گلے ملنے کو معانقہ کہتے ہیں او ریہ بھی سر کار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے ثابت ہے۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۸)
(۱۵)صرف تہبند باندھ کر یا پاجامہ پہنے ہوں اس وقت معانقہ نہ کریں بلکہ کُرتا پہنا ہوا ہویاکم از کم چادر لپٹی ہوئی ہونی چاہے ۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۸)
(۱۶)عیدین میں معانقہ کرنا جائز ہے ۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۰)
(۱۷)عالمِ دین کے ہاتھ پاؤں چومنا جائز ہے ۔
(۱۸)مصافحہ کے بعد اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے ۔
(۱۹)ہاتھ پاؤں وغیرہ چومنے میں یہ احتیاط ضروری ہے کہ محل فتنہ نہ ہو ، اگر معاذ اللہ شہوت کے لئے کسی اسلامی بھائی سے مصافحہ یامعانقہ کیا ، ہاتھ پاؤں چومے یا نعوذباللہ پیشانی کابو سہ لیا تو یہ ناجائزہے ۔
(ملخصاًبہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۹۸)
(۲۰) والدین کے ہاتھ پاؤں بھی چوم سکتے ہیں۔
(۲۱) عالم باعمل اور نیک اسلامی بھائی کی آمد پر تعظیم کیلئے کھڑا ہوجانا جائز بلکہ مستحب ہے مگر وہ عالم یا نیک شخص بذات خود اپنے آپ کو تعظیم کا اہل تصور نہ کرے اور