فرمایا ، جب وہ حاضر ہوئے تو سرکا رصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرط ِشفقت سے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوگلے لگا لیا ۔ چنا نچہ حضرت ایوب بن بشیررضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ، میں نے ابو ذررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا ،جس وقت تم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے ملتے تھے کیا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم تمہارے ساتھ مصافحہ فرماتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : میں کبھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو نہیں ملا مگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میرے ساتھ مصا فحہ کرتے (یعنی میں نے جب بھی ملاقات کا شرف حاصل کیا ، سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے مصا فحہ ضرور فرمایا)ایک دن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے میری طر ف پیغام بھیجا ۔میں اپنے گھر موجود نہیں تھا ۔ جب میں آیا مجھے خبر دی گئی ۔ میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگیا ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم تخت پر رونق افرو ز تھے ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے مجھے گلے لگالیا۔یہ بہت بہتر ہوا اور بہتر ۔