(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۰)
(۲۶)سلام کرتے وقت حد ر کوع تک (اتنا جھکنا کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنو ں تک پہنچ جائیں) جھک جاناحرام ہے اگر اس سے کم جھکے تو مکروہ ۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۲)
بدقسمتی سے آج کل عام طو ر پر سلام کرتے وقت لوگ جھک جاتے ہیں ۔ البتہ کسی بزرگ کے ہاتھ چومنے میں حرج نہیں بلکہ ثواب ہے اور یہ بغیر جھکے ممکن نہیں یہاں ضرورت ہے ۔ جبکہ سلام کے وقت جھکنے کی حاجت نہیں ۔
(۲۷)بُڑھیا کاجواب آواز سے دیں اور جوان عورت کے سلام کا جواب اتنا آہستہ دیں کہ وہ نہ سنے ۔ البتہ اتنی آواز لازمی ہے کہ جواب دینے والاخود سن لے ۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۰)
(۲۸)جب دو اسلامی بھائی ملاقات کریں توسلام کریں اوراگر دونوں کے بیچ میں کوئی ستون ،کو ئی درخت یا دیوار وغیرہ درمیان میں حائل ہوجائے پھر جیسے ہی ملیں دوبارہ سلام کریں ۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرو ی ہے کہ حضور تا جدارمدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا :''جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلامی بھائی کو ملے تو اس کو سلام کرے اور اگر ان کے درمیان درخت دیوار یا پتھر وغیرہ حائل ہوجائے اوروہ پھر اس سے ملے تو دوبارہ اس کو سلام کرے ۔''
(سنن ابی داؤد ،کتاب الادب ،باب فی الرجل یفارق الرجل....الخ،الحدیث ۵۲۰۰،ج۴،ص۴۵۰)