Brailvi Books

سنتیں اور آداب
15 - 123
    (۱۴) سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہے ۔حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ،فرمایا :'' پہلے سلام کہنے والا تکبر سے بری ہے۔''
(شعب الایمان،باب فی مقاربۃ وموادۃ اہل الدین،الحدیث۸۷۸۶،ج۶،ص۴۳۳)
    (۱۵) جب گھر میں داخل ہوں تو گھر والوں کوسلام کیا کریں اس سے گھرمیں برکت ہوتی ہے ۔اور اگر خالی گھر میں داخل ہوں تو
''اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَاا النَّبِیُّ''
کہیں یعنی اے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم!آپ پرسلام ہو'' ۔
    حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ہرمومن کے گھرمیں سر کار مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی روح مبارک تشریف فرمار ہتی ہے ۔
( شرح شفاء،الباب الرابع،ج۲،ص۱۱۸)
    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:'' اے بیٹے ! جب تم اپنے گھرمیں داخل ہوتوسلام کہو ، یہ تمہارے لئے اور تمہارے گھر والوں کے لئے برکت کا با عث ہوگا ۔''
(جامع الترمذی ،کتاب الاستئذان والادب ،باب ماجآء فی التسلیم اذادخل بیتہ،الحدیث۲۷۰۷،ج۴،ص۳۲۰)
    گھر میں جب داخل ہوں اس وقت بھی سلام کریں اور جب رخصت ہونے لگیں،اس وقت بھی سلام کریں ۔ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:''جس وقت تم گھر میں داخل ہوا پنے گھر کے لوگوں کو سلام کہو ۔ جب اپنے گھر والوں سے نکلو تو سلام کے ساتھ رخصت ہو ۔''
(مشکٰوۃ المصابیح ،کتاب الادب،باب السلام،الفصل الثانی،الحدیث۴۶۵۱،ج۲،ص۱۶۵)
Flag Counter