اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس جاتے تو وہ ان کو ساتھ لے کر بازار کی طر ف چل پڑتے ۔ راوی کہتے ہیں جب ہم چل پڑتے تو حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس ردی فروش ،دکاندار یا مسکین کے پاس سے گزرتے تو اس کو سلام کہتے۔ حضرت طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، ایک دن میں حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھے بازار چلنے کو کہا ۔ میں نے عرض کیا ، بازار جاکر کیاکریں گے ؟ وہاں آپ نہ تو خریداری کے لئے رُکتے ہیں ، نہ سامان کے متعلق پوچھتے ہیں ، نہ بھاؤ کرتے ہیں اور نہ بازار کی مجلس میں بیٹھتے ہیں، میری تو گزارش یہ ہے کہ یہیں ہمارے پاس تشریف رکھیں ۔ہم باتیں کریں گے ۔ فرمایا:'' اے بڑے پیٹ والے ! (سیدناطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پیٹ بڑا تھا) ہم صرف سلام کی غر ض سے جاتے ہیں ۔ ہم جس سے ملتے ہیں اس کو سلام کہتے ہیں۔''