پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے جس شخص نے اپنی جان تک اللہ عزوجل کی راہ میں قربان کرد ی اس پر بھی اگر کسی کا قر ضہ ہے اور وہ ادا کرکے نہیں آیاہے تو وہ معاف نہ ہوگا کیونکہ یہ بندوں کے حقوق سے تعلق رکھتا ہے ۔ جب تک قرض خواہ معاف نہ کرے اس وقت تک اللہ تعالیٰ بھی معاف نہيں کریگا ۔
اے ہمارے پیارے اللہ ! عزوجل ہمیں فراخ دلی کے ساتھ بہ نیت ثواب حاجتمند وں کو قرض دینے اورقرضدار کے ساتھ نرمی کر نے اور اپنے اوپر آتا ہو ا قرض دیانتداری سے ادا کرنے کی تو فیق عطا فرما۔
اٰمین بجا ہ النبی الامین صلی اللہ تعا لیٰ علیہ واٰلہ وسلم