Brailvi Books

سنتیں اور آداب
118 - 123
مریض کی عِیادت کرنے کا ثواب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    جب ہمارا کوئی مسلمان بھائی بیمار ہو جائے تو ہمیں وقت نکال کر اُس اسلامی بھائی کی عیادت کے لئے ضرور جانا چاہیے کہ کسی مسلمان کی عیادت کرنا بھی بہت زیادہ اجرو ثواب کا باعث ہے ۔

    حضرتِ سیدنا عبد الرحمن بن عمرو اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہم سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی حاجت روائی کے لئے جاتاہے اللہ عزوجل اس پرپچھتر ہزار ملائکہ کے ذریعہ سایہ فرماتاہے، وہ فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں اور وہ فارغ ہونے تک رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے اور جب وہ اس کام سے فارغ ہوجاتاہے تو اللہ عزوجل اس کے لئے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب لکھتاہے اور جس نے مریض کی عیادت کی اللہ عزوجل اس پر پچھتر ہزار ملائکہ کے ذریعے سایہ فرمائے گا اور گھر واپس آنے تک اسکے ہرقدم اٹھانے پر اس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی اور اس کے ہر قدم رکھنے پر اس کا ایک گناہ مٹادیا جائے گا اورایک درجہ بلند کیا جائے گا، جب وہ مریض کے ساتھ بیٹھے گا تورحمت اسے ڈھانپ لے گی اور اپنے گھر واپس آنے تک رحمت اسے ڈھانپے رکھے گی ۔''
 (التر غیب والتر ھیب ،کتاب الجنائز ،باب التر غیب فی عیادۃ المرضی ،الحدیث ۱۳ ،۴ا ،ج۴، ص ۱۶۵)
Flag Counter