Brailvi Books

سنتیں اور آداب
114 - 123
قر ض دینے کے فضائل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور تاجدارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' ہر قر ض صدقہ ہے ۔''
 (شعب الايمان ، باب فی الزکاۃ، فصل فی القرض ، الحديث ۳۵۶۳، ج ۳ ،ص۲۸۴)
     سروردوعالم ،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :''معراج کی رات میں نے جنت کے دروازے پرلکھا ہوا دیکھا کہ صدقے کا ہر درہم ،دس درہم کے برابر ہے اور قرض کاہردرہم اٹھارہ درہم کے برابر ہے ۔میں نے پوچھا جبرئیل!قرض ،صدقے سے کس وجہ سے افضل ہے؟عرض کی: سائل سوال کرتا ہے جب کہ اس کے پاس (مال)ہوتا ہے اور قرض طلب کرنے والا اپنی ضرورت کے لئے قرض طلب کرتا ہے ۔
 (حليۃالاوليا ء ،الحديث ۱۲۵۴۹،ج۸،ص۳۷۴)
    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور سید دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشادفرمایا ،''جو شخص اپنے کسی بھائی کو دوبار قرض دے گا،اللہ عزوجل اس کوایک مرتبہ صدقہ کرنے کا ثواب دے گا ۔''
 (سنن ابن ماجہ ، کتاب الصدقات ،باب القرض ، الحديث ۲۴۳۰، ج۳، ص۱۵۳)
Flag Counter