Brailvi Books

سنتیں اور آداب
113 - 123
مولیٰنا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن عمامہ شریف اس طرح باندھتے کہ شملہ مبارکہ سیدھے شانہ پر رہتا۔ نیز باندھتے وقت اسکی گردش بائیں (یعنی الٹے) ہاتھ سے فرماتے جبکہ سیدھا ہاتھ مبارک پیشانی پر رکھتے اور اسی سے ہر پیچ کی گرفت فرماتے۔
 (حيات اعلی حضرت عليہ الرحمۃ،ج۱،ص ۱۴۴)
عمامہ کے آداب:
 (۱) عمامہ سات ۷ہاتھ(ساڑھے تین گز) سے چھوٹا نہ ہو اور بارہ ۱۲ہاتھ(چھ گز سے بڑا نہ ہو)
 (مرقاۃ المفاتيح شرح مشکوٰۃ المصابيح ،کتاب اللباس تحت الحديث ۴۳۴۰،ج۸،ص۱۴۸)
 (۲)عمامہ کے شملے کی مقدارکم از کم چار انگل اور زیادہ سے زیادہ اتنا ہو کہ بیٹھنے میں نہ دبے ۔
 (فتاویٰ رضويہ جديد ،ج ۲۲،ص۱۸۲، بہارشريعت، حصہ ۱۶عمامہ کابيان ،ج۳،ص۵۵)
 (۳) عمامہ اتارتے وقت بھی ایک ایک کر کے پیچ کھولنا چاہے۔ عمامہ قبلہ کی طرف رخ کر کے کھڑے کھڑے باندھے۔
 (الفتاوی الھنديہ ،کتاب الکراھيۃ،باب التاسع فی اللباس... الخ، ج۵،ص۳۳۰)
    اے ہمارے پیارے اللہ ! عزوجل ہمیں عمامہ کی سنت پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرما۔اٰمین بجا ہ النبی الامین صلی اللہ تعا لیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter