Brailvi Books

سنتیں اور آداب
112 - 123
 (۵) عمامہ باندھو تمہارا حلم بڑھے گا۔
 (المستدرک ،کتاب اللباس ، باب اعتمو اتزدادوا حلماً، الحديث ۷۴۸۸،ج۵ ،ص۲۷۲)
 (۶) عمامہ مسلمانوں کا وقاراور عرب کی عزت ہے تو جب عرب عمامہ اتاردینگے اپنی 

عزت اتار دينگے۔
 ( فردوس الاخبار ، باب العين ،الحديث ۴۱۱۱، ج۲،ص۹۱)
 (۷) تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے عمامہ کی طرف ا شارہ کرکے فرمایا: ''فرشتوں کے تاج ایسے ہی ہوتے ہیں۔''
 (کنزالعمال ،کتاب المعيشۃوالعادات،باب آداب التعمم ،الحديث ۴۱۹۰۶ج۱۵،ص۲۰۵)
 (۸) عمامہ کیساتھ ایک جمعہ بغیر عمامہ کے ستر(۷۰) جمعہ کے برابر ہے ۔
 (فردوس الاخبار ،باب الجیم ،الحديث ۲۳۹۳، ج۱،ص۳۲۸)
حکایت:
    حضرت سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم فرماتے ہیں کہ میں اپنے والدماجد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے حضور حاضر ہوا وہ عمامہ باندھ رہے تھے جب باندھ چکے تو میری طرف التفات کرکے فرمایا: تم عمامہ کو دوست رکھتے ہو؟ میں نے عرض کی: کیوں نہیں! فرمایا: اسے دوست رکھو عزت پاؤگے اور جب شیطان تمہیں دیکھے گا تم سے پیٹھ پھیر لے گا، اے فرزند عمامہ باندھ کہ فرشتے جمعہ کے دن عمامہ باندھے آتے ہیں اور سورج ڈوبنے تک عمامہ باندھنے والوں پر سلام بھیجتے رہتے ہیں۔ ''
 (فتاویٰ رضويہ جديد ،ج۶،ص۲۱۵ )
عمامہ مبارکہ کے پیچ سیدھی جانب ہونے چاہیں چنانچہ امام اہلسنت اعلیٰحضرت
Flag Counter