| سنتیں اور آداب |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !
عمامہ شریف ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بہت ہی پیاری سنت ہے۔ ہمارے سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ہمیشہ سرِ اقدس پر اپنی مبارک ٹوپی پر عمامہ مبارکہ کوسجاکر رکھا۔ امام اہلسنّت ،مجدددین وملت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں عمامہ سنتِ متواترہ دائمہ ہے ۔(فتاویٰ رضويہ جديد،ج ۶،ص۲۰۸،۲۰۹)
تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم کے آٹھ ۸ ارشادات
(۱) عمامہ کے ساتھ دو رکعتیں بغیر عمامہ کی ستر (۷۰) رکعتوں سے افضل ہیں ۔
(فردوس الاخبار ، باب الرا ء،فصل رکعتان،الحديث ۳۰۵۴،ج ۱،ص۴۱۰)
(۲) عمامہ کے ساتھ نماز دس ۱۰ہزار نیکیوں کے برابر ہے ۔
(فردوس الاخبار،باب الصاد ،الحديث ۳۶۲۱،ج۲،ص۳۱)
(۳) بے شک اللہ عزوجل اور اسکے فرشتے درود بھیجتے ہیں جمعہ کے دن عمامہ والوں پر۔
(الجامع الصغير ،حرف الھمزۃ،الحديث ۱۸۱۷،ص۱۱۳)
(۴) ٹوپی پر عمامہ ہمارا اور مشرکین کا فرق ہے ہر پیچ پر کہ مسلمان اپنے سر پر دیگا اس پر روزقیامت ایک نور عطا کیا جائیگا۔
(مرقاۃ المفاتيح شرح شکوۃ المصابيح ،کتاب اللباس ،الحديث ۴۳۴۰،ج ۸،ص۱۴۷)