Brailvi Books

سنتیں اور آداب
110 - 123
لکھ دی جاتی ہے اور اللہ عزوجل کے ذمہ کرم پر ہے کہ اس کو جنت کی لذیذ غذائیں ''جَنَّۃُ الْخُلْدِ'' اور نہ فنا ہونے والی بادشاہی میں کھلائے ۔ ''
 (کنزالعمال، کتاب الضیافۃ، قسم الافعال،الحدیث۲۵۹۷۲، ج۹، ص۱۱۹)
    سبحان اللہ، سبحان اللہ! کسی کے گھر مہمان تو کیا آتا ہے گویا اللہ عزوجل کی رحمت کی چھما چھم برسات شروع ہو جاتی ہے اس قدر اجر و ثواب اللہ! اللہ!
مہمان کو دروازہ تک رخصت کرنا سنت ہے :
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے ، تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: '' سنت یہ ہے کہ آدمی مہمان کو دروازے تک رخصت کرنے جائے۔ ''
 (سنن ابن ماجہ، کتاب الاطعمۃ ، باب الضیافۃ، الحدیث۳۳۵۸، ج۴، ص۵۲)
    اے ہمارے پیارے اللہ ! عزوجل ہمیں مہمانوں کی خوش دلی کے ساتھ مہمان نوازی کی توفیق عطا فرما اوربار بار ہمیں میٹھے میٹھے مدینے کی مہکی مہکی فضاؤں میں میٹھے میٹھے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا مہمان بننے کی سعادت نصیب فرما۔
 (اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم )
Flag Counter