Brailvi Books

سنتیں اور آداب
109 - 123
وسلم نے ارشاد فرمایا، '' جس گھر میں مہمان ہو اس گھر میں خیرو برکت اسی طرح دوڑتی ہے جیسے اونٹ کی کوہان سے چھڑی(تیزی سے گرتی ہے )، بلکہ اس سے بھی تیز۔ ''
 (سنن ابن ماجہ، کتاب الاطعمۃ، باب الضیافۃ، الحدیث ۳۳۵۶، ج۴، ص۵۱)
    پیارے اسلامی بھائیو !چھڑی اونٹ کے کوہان پر رکھ دیں تو فوراً  لڑھک کر نیچے کی طرف آجاتی ہے، مہمان کی وجہ سے خیرو برکت اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ نازل ہوتی ہے ۔
مہمان میزبان کے گناہ معاف ہونے کا سبب ہوتا ہے :
    سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے، '' جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحب خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے ۔''
 (کشف الخفا، حرف الضاد المعجمۃ، الحدیث ۱۶۴۱، ج۲، ص۳۳)
دس ۱۰ فرشتے سال بھر تک گھر میں رحمت لٹاتے ہیں:
    حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بھائی حضرت براء بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا، '' اے براء! آدمی جب اپنے بھائی کی، اللہ عزوجل کے لئے مہمان نوازی کرتا ہے اور اس کی کوئی جزاء اور شکریہ نہیں چاہتا تو اللہ عزوجل کی اس کے گھر میں دس۱۰ فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو پورے ایک سال تک اللہ عزوجل کی تسبیح و تہلیل اور تکبیر پڑھتے اور اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہيں۔اورجب سال پورا ہوجاتا ہے تو ان فرشتوں کی پورے سال کی عبادت کے برابر اس کے نامہ اعمال میں عبادت
Flag Counter