Brailvi Books

ثُبوتِ ہلال کے طریقے
9 - 59
اول: خودچاند دیکھنے والے کی گواہی
ماہ رمضان المبارک کے ہلال کے علاوہ دیگرگیارہ مہینوں کے ہلال کے ثبوت کے لئے ہرصورت دوعادل مرد یاایک عادل مرداوردوعادل عورتوں کی گواہی ضروری ہے۔جبکہ ماہ رمضان کے ہلال کے ثبوت کے مختلف صورتوں میں مختلف احکام ہیں۔

(الف) اگر مطلع ابرآلود ہویاآسمان پر غبارچھایاہواہوتو ایک ایسے مسلمان عاقل بالغ آدمی یاعورت (خواہ کنیز ہی کیوں نہ ہو)کی گواہی بھی مقبول ہے جوکہ غیرفاسق، ظاہری طورپر پابندشریعت ہواگرچہ اس کاباطنی حال معلوم نہ ہو، وہ چاند دیکھنے کی کیفیت بھی بیان نہ کرے ، قاضی کی مجلس میں بھی نہ ہو، لفظِ اَشْھَدُ(یعنی میں گواہی دیتا ہوں)بھی نہ کہے۔ 

(ب)اگرمطلع صاف ہواور کوئی ایسی ہی صفات کاحامل آدمی جیسی کہ اوپر بیان کی گئی ہیں جنگل یابلند مقام مثلا پہاڑ پر سے آیاتواس ایک کابھی بیان کافی ہوجائے گا۔

(ج)اگر نہ تومطلع ابرآلود ہواورنہ ہی کوئی جنگل یابلند مقام سے دیکھنے کی گواہی دینے آیاتو اب دیکھاجائے گاکہ اس شہرکے لوگ چانددیکھنے کے بارے میں سست ہیں یادلچسپی لیتے ہیں۔اگر سستی کرنے والے ہوں تو کم ازکم دوعاقل بالغ مسلمان آدمی یاایک مرد دوعورتوں کی گواہی درکار ہوگی جوکہ ظاہری طور پر شریعت پرعمل پیراہوں اگرچہ انکا باطنی حال معلوم نہ ہو۔ اور اگرشہرکے لوگ رؤیت ہلال میں دلچسپی رکھتے ہوں تو
Flag Counter