| ثُبوتِ ہلال کے طریقے |
قرب قیامت کی علامات سے ہے کہ ہلال پھولے ہوئے نکلیں گے یعنی دیکھنے میں بڑے معلوم ہوں گے۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن عبد اﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ۔(۱) دوسری حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں
من اقتراب الساعۃ ان یری الہلال قبلا و یقال ھو للیلتین۔(۲)
علامات قیامت سے ہے کہ چاند بے تکلف نظر آئے گا کہا جائے گا کہ دورات کا ہے۔ رواہ فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ صحیح مسلم شریف میں ابوالبختری سعید بن فیروز سے ہے
قال خرجنا للعمرۃ فلما نزلنا ببطن نخلۃ قال ترا أینا الہلال،فقال بعض القوم ھوا بن ثلاث قال بعض القوم ھو ابن لیلتین،قال فلقینا ابن عباس فقلنا انارأ ینا الہلال فقال بعض القوم ھو ابن ثلاث وقال بعض القوم ھو ابن لیلتین، فقال ای لیلۃ رایتموہ قال قلنا لیلۃ کذا وکذا، فقال ان رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مدہ للرؤیۃ فھو لیلۃ رأیتموہ(۳)
(۱)اسے طبرانی نے کبیر میں روایت کیا حضرت عبد اﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے۔ (۲)کنزالعمال بحوالہ طبرانی اوسط حدیث ۳۸۴۷۰ (۳)ہم عمرے کو چلے جب بطن نخلہ میں اترے ہلال دیکھا، کوئی بولاتین رات کا ہے، کسی *