Brailvi Books

ثُبوتِ ہلال کے طریقے
44 - 59
بالمنابر قال ومخالفۃ جمع فی ذلک غیر صحیحۃ ۱ھ(۱)
تنبیہ دربارۀہلال غیر رمضان وشوال
جہاں دوسرے شہر کی رویت سے یہاں حکم ثابت کیا جائے جیسے دوم سے پنجم تک چار طریقوں میں ان کے بارے میں علامہ شامی رحمہ اﷲتعالیٰ کی رائے یہ ہے کہ اگر وہ دوسرا شہر اس شہر سے اس قدر مغرب کو نہ ہٹا ہو جس کے باعث رؤیت ہلال میں اختلاف پڑسکے جب تو وہ طریقے ہر ہلال میں کام دیں گے ورنہ غیر رمضان و شوال میں معتبر نہ ہوں گے ۔ یعنی اگر وہ شہر اس شہر سے اتنا غربی ہے جس کی مقدار بعض علماء نے یہ رکھی ہے کہ بہتر میل یا زیادہ اس کا طول شرقی اس کے طول شرقی سے کم ہو اور وہاں کی رویت ہلال ذی الحجہ پر مثلاً شہادت،یا شہادت علی الشہادت،یا شہادت علی القضا گزری،یا کتاب القاضی خبر متواتر آئی تو یہاں اس پر عمل نہ ہوگا بلکہ اپنے ہی شہر،یا اس کے قریب مواضع،یا شرقی بلاد سے۔ اگرچہ کتنے ہی فاصلے پر ہوں۔ ثبوت آنے پر مدار رکھیں گے۔ اور نہ ملا تو تیس کی گنتی پوری کریں گے۔
 (۱)ترجمہ :ہمارے ہاں ان علامات پر جو مہینہ کے ثبوت پر دلالت کرتی ہیں عمل کرنے کا ذکر نہیں جیسا کہ ہمارے (احناف کے)زمانہ میں توپوں کی آواز ظاہر یہ ہے کہ اس پر عمل واجب ہے اس کے لئے جو شہر سے غائب ہو جیسا کہ بستی والے جیسا کہ شہر والوں پر بھی واجب ہے جنہوں نے گواہوں کی شہادت سے پہلے حاکم نہ دیکھا یہ قسم شافعیوں نے ذکر کی ابن حجر نے تحفہ میں اس کی تصریح کی کہ ظاہری علامات سے بھی چاند ثابت ہوجاتا ہے جب قندیلوں کا دیکھنا جو منبروں،مناروں کے ساتھ معلق کئے جانے ہیں اور اس حکم میں ایک جماعت کی مخالفت صحیح نہیں۔

      (منحۃ الخالق علی البحر الرائق، کتاب الصوم قبیل باب یفسد الصوم ٳلخ)
Flag Counter