ٹیلی فون ،ریڈیو اورٹیلی وزن کی خبر کی شرعی حیثیت
دور حاضر میں لوگ ایک دوسرے کوٹیلیفون کے ذریعے رؤیت ہلال کی خوش خبری دیتے ہیں اورآپس میں مبارکبادکاتبادلہ کرتے ہیں مگریہ ذریعہ بھی رؤیت ہلال کے ثبوت کے لئے کافی نہیں ہے کیونکہ ٹیلیفوں مذکورہ بالادرست سات طریقوں میں سے کسی طریقہ رویت ہلال کے تحت داخل نہیں ہے اگرچہ یہ بعض اعتبار سے خط کے مشابہ ہے مگر رؤیت ہلال کے معاملے میں صرف ایک قاضی سے دوسرے قاضی کی جانب بھیجے جانے والے خط کا اعتبارہے اوراس کے لئے بھی بعض کڑی شرائط کاپایاجاناضروری ہے اگر وہ مفقود ہوجائیں توقاضی کاخط بھی قابل اعتمادنہیں ہوتا۔چنانچہ عوام کے خط کا اس معاملے میں ہرگز اعتبارنہیں ہے کہ اس میں دھوکے کے بہت قوی احتمالات پائے جاتے ہیں اوریہی بات ٹیلیفون میں