Brailvi Books

ثُبوتِ ہلال کے طریقے
11 - 59
ثالث: "شہادۃ علی القضاء" 

یعنی قاضی کے فیصلہ پر گواہی دینا
    یعنی کسی دوسرے شہر کے حاکم اسلام یاقاضی کے یہاں رؤیت ہلال پر شہادتیں گذریں اوراس نے رویت ہلال کے ثبوت کاحکم دیا۔دوگواہانِ عادل اس وقت دارالقضاء میں حاضر تھے انھوں نے یہاں حاکم اسلام یاقاضی یا مفتی کے سامنے کہاکہ ہم گواہی دیتے ہیں ہمارے سامنے فلاں شہرکے حاکم یاقاضی کے یہاں فلاں ہلال کی نسبت فلاں دن کی شام کوہونے کی گواہیاں گذریں اورحاکم موصوف نے ان گواہیوں پر ثبوت ہلال مذکورشام فلاں روزحکم دیا۔
رابع:کتاب القاضی الی القاضی 

یعنی ایک قاضی کاخط دوسرے قاضی کے نام
    اگرقاضی شرع جسے حاکم اسلام نے مقدمات نمٹانے کے لئے مقررکیاہواس کے سامنے رؤیت ہلال سے متعلق شرعی گواہی پیش کی گئیں ۔ اس نے دوسرے شہرکے قاضیئ شرع کے نام خط لکھاکہ میرے سامنے اس مضمون پر شہادت شرعیہ قائم ہوئی۔ اور خط میں اپنااورمکتوب الیہ(جس کی طرف خط بھیجاگیاہو)کانام ونشان پورالکھاجس سے پورے طورپرشناخت ہوسکے اوروہ خط دوعادل گواہان کے حوالے کیاکہ میرایہ خط فلاں شہرکے قاضی کے نام ہے وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ اس قاضی کے پاس لائے اورشہادت اداکی کہ آپ کے نام یہ خط فلاں شہرکے فلاں قاضی نے ہم کودیااورہمیں گواہ کیاکہ یہ خط اس کاہے۔ اب یہ قاضی اگر اس خط کو
Flag Counter