Brailvi Books

صبح بہاراں
6 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جس کے پاس میرا ذِکر ہوا اور اُس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفا کی۔ (عبد الرزاق)

جشنِ ولادت کی دُھوم مچائیے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُھوم دَھام سے عیدِ میلاد منایئے کہ جب ابولَہَب جیسے کافِر کو بھی ولادت کی خوشی کرنے پر فائدہ پہنچاتو ہم تواَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّمسلمان ہیں۔ ابو لَہَب نےاَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نیّت سے نہیں بلکہ صرف اپنے بھتیجے کی ولادت کی خوشی منائی پھر بھی اُس کوبدلہ ملا تو ہم اگراَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّکی رضا کیلئے اپنے آقا و مولیٰمحمّد رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کی خوشی منائیں گے تو کیونکر محروم رہیں گے۔    ؎
گھر آمِنہ کے سیِّدِ اَبرار آگیا
خوشیاں مناؤ غمزدو غَمخوار آ گیا
(وسائلِ بخشش ص۴۷۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مِیلاد منانے والوں سے سرکا ر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَخوش ہوتے  ہیں 
 	  ایک عالم صاحِبرَحْمَۃُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجھے خواب میں تاجدارِ ِرِسالت ، شَہنشَاہ ِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت ہوئی، میں نے عرض کی: یا رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا آپ کو مسلمانوں کا ہر سال آپ کی وِلادتِ مبارَک کی خوشیاں مَنانا پسند آتا ہے؟ ارشاد فرمایا:’’جو ہم سے خوش ہوتا ہے ہم بھی اُس سے خوش ہوتے ہیں۔‘‘ (تذکِرۃُ الواعظِین ص۶۰۰ )