فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے اِستغفار کرتے رہیں گے۔ (طبرانی)
ربّ کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔(پ۳۰، الضُّحٰی:۱۱)) پر عمل کرتے ہوئےاللہ عَزَّ وَجَلَّکی سب سے بڑی نِعمت کا چرچا کروں گا {۲} رِضائے الہٰیعَزَّ وَجَلَّپانے کیلئے جشنِ ولادت کی خوشی میں چَراغاں کروں گا {۳} جبرئیلِ امینعَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے شبِ ولادت جوتین جھنڈے گاڑے تھے اِس کی پیروی میں جھنڈے لہراؤں گا {۴}سبز گُنبدکی نسبت سے سبز پرچم لگاؤں گا {۵}دھوم دھام سے جشنِ ولادت منا کر کُفّار پر عَظَمتِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا سکّہ بٹھاؤں گا (گھرگھر چَراغاں اور سبز جھنڈے دیکھ کر کُفّار یقیناً حیران ہوتے ہوں گے کہ مسلمانوں کو اپنے نبی کی ولادت سے والِہانہ پیار ہے) {۶} جشنِ ولادت کی دھوم مچا کر شیطان کو پریشان کروں گا {۷} ظاہِری سجاوٹ کے ساتھ ساتھ توبہ و اِستِغفار کے ذَرِیعے اپنا باطِن بھی سجاؤں گا {۸} بارھویں رات کو اِجتماعِ میلاداور {۹}عیدِ میلادُ النّبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے دن نکلنے والے جُلوسِ میلاد میں شرکت کر کے ذکرِ خدا و مصطَفٰےعَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سعادتیں اور {۱۰}عُلَماء و {۱۱} صُلَحا کی زیارتیں اور{۱۲} عاشِقانِ رسول کے قُرب کی بَرکتیں حاصِل کروں گا {۱۳}جُلوسِ میلاد میں باعمامہ اور حتَّی الامکان {۱۴} باوُضو رہوں گا اور {۱۵} جُلوس کے دَوران بھی مسجِد کی نَمازِ با جماعت تَرک نہیں کروں گا {۱۶}حسبِ توفیق ’’لنگرِ رسائل ‘‘ کی ترکیب بناؤں گا ( یعنی مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل و پمفلٹ نیز سنّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں اجتِماع مِیلاد اور جُلوسِ میلاد میں تقسیم کروں گا) {۱۷} اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے کم از کم 12 اسلامی بھائیوں کو مَدَنی قافِلے میں