Brailvi Books

صبح بہاراں
32 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جو مجھ پر ایک دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ عزَّوجلَّاُس کیلئے ایک قِیراط اَجر لکھتا اور قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے ۔ (عبد الرزاق)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جشنِ ولادت منانے کی نیّتیں 
	بخاری شریف کی سب سے پہلی حدیثِ مبارک ہے: اِنَّما الْاَعمالُ بِالنِّیَّات یعنی اعمال کا دارومدار نیّتوں پر ہے۔ (صَحیح بُخاری ج۱ ص۵)یاد رکھئے! ہر نیک عمل میں ثوابِ آخِرت کی نیّت ہونا ضَروری ہے ورنہ ثواب نہیں ملیگا۔ جشنِ ولادت منانے میں بھی ثواب کمانے کی نیّت ضَروری ہے۔ثواب کی نیّت کیلئے عمل کا شریعت کے مطابِق اور زیورِ اِخلاص سے مُزَیَّن ہونا شَرط ہے۔ اگر کسی نے دِکھاوے اور واہ واہ کروانے کی خاطر جشنِ ولادت منایا، اِس کیلئے بجلی کی چوری کی،بِالجبر چندہ وُصول کیا،بِلا اِجاز تِ شَرعی مسلمانوں کو ایذاء دی اور حُقوقِ عامّہ تَلَف کئے، مریضوں ،سونے والوں اور شِیر خوار (یعنی دودھ پیتے )بچّوں کو تکلیف ہو نے کا علم ہونے کے باوجود اونچی آواز سے لاؤڈ اسپیکر چلایا تو اب ثواب کی نیّت بے کار ہے بلکہ گنہگار ہے۔ جس قَدَر اچّھی اچّھی نیّتیں زِیادہ ہو ں گی اُسی قَدَر ثواب بھی زِیادہ ملیگا۔ چُنانچِہ 18نیّتیں پیش کی جاتی ہیں مگر یہ نا مکمّل ہیں ،علمِ نیّت رکھنے والا ثواب بڑھانے کی غَرَض سے مزید نیّتوں کا اِضافہ کر سکتا ہے۔ حسبِ حال یہ نیّتیں کر لیجئے:
’’جشنِ میلاد ُالنَّبی مرحبا‘‘ کے اٹھارہ حُرُوف کی نسبت سے جشنِ ولادت منانے کی18نیّتیں 
	{۱}حکمِ قراٰنی وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴿٪۱۱﴾(ترجَمۂ کنز الایمان: اور اپنے