Brailvi Books

صبح بہاراں
34 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عزَّوجلَّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔ (مسلم)
سفر کی دعوت دوں گا {۱۸} جُلوسِ میلاد میں حتَّی الوَسع سارا راستہ زَبان و آنکھ کا قفلِ مدینہ لگائے ، نعتوں کی سماعت اور دُرُود وسلام کی کثرت کروں گا۔
	یاربِّ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! ہمیں خوش دلی اور اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ جشنِ ولادت منانے کی توفیق مرحمت فرما اور جشنِ ولادت کے صدقے ہمیں جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ عنایت کر۔
بَخش دے ہم کو الہٰی! بہرِ مِیلادُالنّبی
نامۂ اعمال عِصیاں سے مِرا بھر پُور ہے
(وسائلِ بخشش ص۴۷۷)
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے۔
طالبِ غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کا پڑوس
 
۱۷ صفر المظفر ۱۴۲۷ھ