فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مَغفِرت ہے۔ (جامع صغیر)
لیجئے ۔(اسلامی بہنیں بھی اپنی ضَرورت کی جو جو اشیاء ممکن ہوں وہ نئی لیں )
آئی نئی حکومت سکّہ نیا چلے گا
عالَم نے رنگ بدلا صبحِ شبِ وِلادت
(ذوقِ نعت ص۶۷)
[۱۱]:۱۲ ویں شب اجتِماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبحِ صادِق اپنے ہاتھوں میں سبز سبز پرچم اُٹھا ئے دُرُود و سلام کے ہار لئے اشکبار آنکھوں سے’’صبحِ بہاراں ‘ ‘ کا استِقبال کیجئے۔ بعد نَمازِ فَجر سلام وعید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَکباد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے ۔
عیدِ میلادُ النّبی تو عید کی بھی عید ہے
بالیقیں ہے عید ِعیداں عیدِ میلادُ النّبی
(وسائلِ بخشش ص۴۶۵)
[۱۲]:ہمارے میٹھے میٹھے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے۔ آپ بھی یادِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں ۱۲ ربیعُ النّورشریف کو روزہ رکھ کر سبز پر چم اُٹھائے جُلوسِ میلاد میں شریک ہوں۔جہاں تک ممکِن ہو باوُضو رہئے۔ لب پر دُرُودو سلام اور نعتوں کے نغمے سجائے ،نعتوں اور دُرُود و سلام کے پھول برساتے، نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلئے۔اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔
ربیعُ الاوّل تجھ پر اہلسنّت کیوں نہ ہوں قرباں
کہ تیری بارھویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا
(قبالہ بخشش ص۳۷)