Brailvi Books

صبح بہاراں
30 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ عزَّوجلَّ  تم پر رحمت بھیجے گا۔                ( ابن عدی)

عیدکارڈزکا رواج ختم کرکے اِس کی جگہ بھی یہی رائج کیجئے تاکہ جو رقم خرچ ہو اُس سے دین کا بھی فائدہ ہو ۔ مجھے لوگ قیمتی عید کارڈز بھجواتے ہیں اِس سے دِل خوش ہونے کے بجائے جلتا ہے۔کاش ! عید کارڈ پر خَرچ ہونے والی رقم دین کے کام میں صَرف کی جاتی!نیزاس پر لگی ہوئی افشاں (یعنی چمکدار پاؤڈر)سے سخت پریشانی ہوتی ہے۔ 
اُنکے در پے پلنے والا اپنا آپ جواب
کوئی غریب نواز تو کوئی داتا لگتا ہے
[۹]: بڑے شہر میں ہر علاقائی مشاوَرت کا نگران (قصبے والے قصبے میں )12 دن تک روزانہ مختلف مساجِد میں عظیم الشّان سنّتوں بھرے اجتماعات مُنْعَقِد کرے (ذمّے دار اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعات فرمائیں )ربیعُ النور شریف کے دوران ہونے والے تمام اجتماعات میں جن سے ہوسکے وہ سار امہینہ سبز پرچم ساتھ لایا کریں۔
لب پر نعتِ رسولِ اکرم ہاتھوں میں پرچم
دیوانہ سرکار کا کتنا پیارا لگتا ہے
[۱۰]: گیارہ کی شام کو ورنہ12ویں شب کو غسل کیجئے۔ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نیّت سے سفید لباس، عمامہ، سربند، ٹوپی،سر پر اوڑھنے کی سفید چادر، پردے میں پردہ کرنے کے لئے کتھئی چادر، مسواک، جیب کا رومال، چپّل، تسبیح، عِطر کی شیشی، ہاتھ کی گھڑی، قلم، قافِلہ پیڈوغیرہ اپنے استِعمال کی ہر چیز ممکنہ صورت میں نئی