Brailvi Books

صبح بہاراں
29 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:  جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔(کنز العمال)

112ورنہ کم ازکم ۱۲ عدد نیز ہوسکے تو رسالہ ’’صبحِ بہاراں ‘‘ 12عدد مکتبۃُ المدینہ سے ہَدِیّۃً حاصل کرکے تقسیم کیجئے۔خُصُوصاً اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جو جشنِ ولادت کی دھومیں مچاتے ہیں۔ ربیعُ النّور شریف کے دوران 1200 روپے اگر یہ نہ ہوسکے تو 112 روپے اور اگر یہ بھی نہ بن پڑے تو ۱۲ روپے (بالِغان وبالِغات) کسی سنّی عالم کو پیش کیجئے۔اگر اپنی مسجد کے امام ،مؤذّن یا خُدّام میں بانٹ دیں تب بھی ٹھیک ہے بلکہ یہ خدمت ہر ماہ جاری رکھنے کی نیّت کریں تو مدینہ مدینہ ۔ جمعہ کے روز دیں تو بہتر کہ جمعہ کو ہر نیکی کا ستَّر گُنا ثواب ملتا ہے۔اَلْحَمْدُ للہ عَزَّ وَجَلَّسنّتوں بھرے بیان کا کیسٹ سُن کر کئی لوگوں کی ا صلاح ہونے کی خبریں ہیں ، آپ حضرات میں بھی کچھ نہ کچھ ایسے خوش نصیب ہوں گے جوبیان کا کیسٹ سُن کر مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوئے ہوں گے ۔لہٰذا ایسی کیسٹیں اور V.C.D,Sلوگوں تک پہنچانا دین کی عظیم خدمت او ر بے انتہا ثواب کا باعِث ہے تو جس سے بن پڑے ہفتہ میں ورنہ مہینے میں کم از کم12آڈیو یا وڈیو کیسٹیں  سنّتوں بھرے بیان کی ضرور فروخت کرے۔مُخَیَّراسلامی  بھائی اگر مفت تقسیم کریں تو مدینہ مدینہ ۔ جشنِ ولادت کی خوشی میں بیان کی کیسٹیں اور V.C.D,S خوب تقسیم فرمائیے اور تبلیغ دین میں حصّہ لیجئے۔ شادیوں کے مواقِع پر ’’شادی کارڈ‘‘ کے ساتھ رسالہ اور ہوسکے تو بیان کا کیسٹ یاV.C.Dبھی منسلک فرمائیے۔