Brailvi Books

صبح بہاراں
25 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:  تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔ (طبرانی)

بِسْم اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم ط سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے تمام عاشِقانِ رسول اسلامی بھائیوں/اسلامی بہنوں کی خدمتوں میں جشنِ ولادت کی خوشی میں لہراتے ہوئے سبز سبز پرچموں ، جگمگاتے بلبوں اور ننھے ننھے قُمقُموں کو چومتا ہوا جھومتا ہوا شہد سے بھی میٹھا مکّی مَدَنی سلام،
 السلام علیکم ورَحْمَۃُ اﷲ وبرکاتُہ 	     الحمد للّٰہ رَبِّ العٰلمینَ علٰی کلِ حال۔
تم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
[۱]: چاند رات کو ان الفاظ میں تین بار مساجِد میں اعلان کروائیے:’’تمام اسلامی بھائیو ں اور اسلامی بہنوں کو مبارَک ہو کہ ربیعُ النّور شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔‘‘
ربیعُ النُّور اُمّیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا
دعاؤں کی قَبولیَّت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا
[۲]: مَرد کا داڑھی مُنڈوانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا دونوں حرام ہے۔اسلامی بہن کا بے پردَگی کرنا حرام ہے۔ برائے کرم! رَبِیعُ النُّور شریف کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کیلئے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پردہ اور زَہے قسمت مَدَنی بُرقع پہننے کی نیّت کریں۔(مرد کا داڑھی منڈانا یا ایک مٹّھی سے گھٹانااور عورت کا بے پردَگی کرنا حرام اور فوراً توبہ کرکے ان گناہوں سے باز آنا واجِب ہے )
جُھک گیا کعبہ سبھی بُت منہ کے بل اَوندھے گرے
دَبدبہ آمد کا تھا،اَھْلاً وَّسَھْلاًمـرحبا
(وسائلِ بخشش ص۲۵۷)