Brailvi Books

صبح بہاراں
26 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ عزَّوجلَّ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔(طبرانی)

سنَّتو ں اور نیکیوں پر استِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ ’’فکرِ مدینہ‘‘ کرتے ہوئے مَدَ نی اِنعامات  کے رسالے پُر کرکے ہر ماہ جَمع کروانے کی نیّت کر یں ،ہاتھ اُٹھا کر کہئے:اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں
اب مُرادیں دل کی پائِیں آمدِ شاہِ عَرَب ہے
(قبالۂ بخشش ص۱۸۴)
[۴]: تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران وذِمّہ داران ربیعُ النّورشریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم ازکم تین روزہ مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں۔اور اسلامی بہنیں 30 دن تک روزانہ گھر کے اندر (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحرموں میں ) درسِ فیضانِ سنّت جاری کریں اور پھر آیَندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نیّت فرمائیں۔
لُوٹنے رَحمتیں قافِلے میں چلو
سیکھنے سُنَّتیں قافِلے میں چلو
(وسائلِ بخشش ص۶۱۱)
[۵]: اپنی مسجِد،گھر ،دُکان،کارخانہ وغیرہ پر 12عَدَد ورنہ کم ازکم ایک عَدَد سبز سبز پرچم ربیعُ النّور شریف کی چاند رات سے لیکرسارامہینہ لہرائیے۔ بسوں ، ویگنوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، ٹیکسیوں ، رکشوں ، ریڑھوں ، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پر ضَرور تاً اپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔اپنی سائیکل، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔اِنْ شَآءَاللہ