Brailvi Books

صبح بہاراں
24 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔ (ابو یعلی)

 [10]:جُلوس میں ’’لنگرِ رسائل ‘‘چلایئے یعنی مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسالے اور مَدَنی پھولوں کے مختلف پمفلٹ نیز سنّتوں بھرے بیانات کی V.C.Ds وغیرہ خوب تقسیم کیجئے نیز پھل اور اناج وغیرہ تقسیم کرنے میں بھی پھینکنے کے بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیجئے ،زمین پر گرنے بِکھرنے اور قدموں تلے کُچلنے سے ان کی بے حُرمتی ہوتی ہے۔
[11]:اشتِعال انگیز نعرہ بازی پُروقار جُلوسِ میلاد کومُنتَشِر کرسکتی ہے ،پُر اَمن رہنے میں آپ کی اپنی بھلائی ہے۔
[12]: خدانخواستہ اگر کہیں ہلکا پُھلکا پتھراؤ ہوبھی جائے تب بھی جذبات میں آکر جوابی کاروائی پر نہ اُترآئیں کہ اس طرح آپ کا جلوسِ میلاد تِتّر بِتّر اور دشمن کی مُراد بارآور۔۔۔۔۔ 
غُنچے چَٹکے،پُھول مہکے ہر طرف آئی بہار
ہو گئی  صبحِ   بَہْاراں  عید ِ  میلادُ النّبی
(وسائلِ بخشش ص۴۶۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جشنِ ولادت  کے بارے میں مکتوبِ عطّاؔر
   ( مَدَنی التجاء ہے کہ ہر ہر جگہ ہر سال ماہِ صفر المظفر کے آخِری ہفتہ وار اجتِماع میں یاد دہانی کیلئے مکتوبِ عطّارؔپڑھ کر سنا دیاجائے ۔اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی حسبِ حا ل ترمیم فرمالیں )