Brailvi Books

صبح بہاراں
23 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شَفاعت کروں گا۔ (کنز العمال)

ہے۔‘‘(فِردَوسُ الاخبار ج۱ ص۴۸۳ حدیث۱۶۱۲){۲}حضرتِ سیِّدُنا ضَحاک رَحْمَۃُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہسے روایت ہے:گانا دل کو خراب اور ربّ تَبارَک وتعالیٰ کو ناراض کرنے والا ہے۔		   (تفسیراتِ اَحمدیَّہ ص ۶۰۳)
[5]:نعتِ پاک کی کیسٹیں بے شک چَلایئے مگر دھیمی آواز میں اوراِس احتیاط کے ساتھ کہ کسی عبادت کرنے والے، سوتے ہوئے یا مریض وغیرہ کو تکلیف نہ ہو نیز اذان و اوقاتِ نَماز کی بھی رِعایت کیجئے۔(عورت کی آواز میں نعت کی کیسٹ مت چلایئے )
[6]: گلی یا سڑک وغیرہ کی زمین پر اِس طرح سجاوٹ کرنا ،پرچم گاڑناجس سے راستہ چلنے اور گاڑی چلانے والے مسلمانوں کو تکلیف ہو، ناجائز ہے۔
[7]: چَراغاں دیکھنے کیلئے عورتوں کااَجنبی مردوں میں بے پردہ نکلنا حرام و شَرمناک نیز باپردہ عورتوں کا بھی مُروَّجہ انداز میں مَردوں میں اختِلاط(یعنی خَلط مَلط ہونا) انتِہائی افسوس ناک ہے۔نیز بجلی کی چوری بھی ناجائز ہے۔لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے رابِطہ کر کے جائزذرائِع سے چَراغاں کی ترکیب بنایئے۔
[8]:جُلوسِ میلاد میں حتَّی الْامکان باوُضو رہئے، نَمازِ باجماعت کی پابندی کا خیال رکھئے۔ عاشِقانِ رسول نَماز کی جماعت ترک کرنے والے نہیں ہوا کرتے۔
[9]:جُلوسِ مِیلاد میں گھوڑا گاڑی اور اُونٹ گاڑی مت لایئے کیوں کہ گھوڑے اور اُونٹ کے پَیشاب اور لِیدسے عاشِقان رسول کے کپڑے وغیرہ پلید ہونے کا اندیشہ رہتاہے۔