Brailvi Books

صبح بہاراں
20 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔(ابن سنی)

حسین تصوُّر میں گُم دُرُود و سلام پڑھنے میں مشغول تھا۔ یکایک دل کی آنکھیں کُھل گئیں ، سچ کہتا ہوں ، جس کا جشنِ ولادت منایا جا رہا تھا اُسی شَہَنْشاہِ اُمَم، نُورِ مُجَسَّم،  نبِیِّ محترم ،رسولِ مُحتَشَم ،حبیبِ ربِّ اکرم، شاہِ بنی آدم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے مجھ سراپا گنہگار و سزاوارِ ذَم پر کر م بالائے کرم فرمادیا، اورمجھے اپنا جلوہ ٔزَیبادکھا دیا،اَلْحَمْدُ للہ عَزَّ وَجَلَّدیدارِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسے کلیجہ ٹھنڈا ہو گیا۔ واقِعی اُس اسلامی بھائی نے بِالکل سچ کہا تھا کہ دعوتِ اسلامی کا اجتِماعِ میلاد تو حسبِ سابِق سوزو رقّت والا ہی ہے مگر ہماری اپنی کیفیت بدل گئی ہے اگر ہم مُتوجِّہ رہیں تو آج بھی اُن کے جلوے عام ہیں ؎   
آنکھ والا ترے جَوبن کا تماشہ دیکھے	دیدۂ کَور کو کیا آئے نظر کیا دیکھے
کوئی آیاپا کے چلا گیا ،کوئی عمر بھر بھی نہ پا سکا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’مرحبا یا مصطَفٰے‘‘ کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے جشنِِ ولادت کے12 مَدَنی پھول
[1]:جشنِ ولادت کی خوشی میں مسجِدوں ، گھروں ، دکانوں اورسُواریوں پرنیزاپنے مَحَلّے میں بھی سبز سبز پرچم لہرایئے، خوب چَراغاں کیجئے ، اپنے گھرپر کم ازکم بارہ