Brailvi Books

صبح بہاراں
18 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عزَّوجلَّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔ (مسلم)

جُلوس کی عَظَمت اوردعوتِ اسلامی کی بابَرَکت مَدَنی بہار دیکھ کر شیطٰن سر پیٹ کر رَہ گیا ۔ داخلِ اسلام ہونے کے بعد وہ شخص یہ کہتا ہوا چل پڑا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّمیں اپنے خاندان میں جا کر اسلام کی دعوت پیش کروں گا۔چُنانچِہ اُس نے ایساہی کیا اور اس کی انفِرادی کوشِش کی بَرَکت سے اس کی بیوی اورتین بچّے نیز اس کے والِد صاحِب دینِ اسلام کے دامن میں آگئے ۔   ؎
عیدِ میلادُ النَّبی ہے دل بڑا مسرور ہے 	           عید دیوانوں کی تو بارہ ربیعُ النُّور ہے
ہر مَلَک ہے شادماں خوش آ ج ہر اک حور ہے		ہاں مگر شیطان مَع رُفَقَاء بڑا رَنجُور ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{۴}آج بھی جلوے عام ہیں
	ایک عاشقِ رسول کا کچھ اِس طرح کا بیان ہے : شبِ عیدِ میلادُ النّبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَککری گراؤنڈ بابُ المدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے مُنعَقِد( مُن۔ عَ۔قِد) کردہ بڑی رات کے غالِباًدُنیا کے سب سے بڑے اِجتِماعِ میلاد میں ہم چند اسلامی بھائی حاضِر ہوئے۔بَرسَبیلِ تذکِرہ ایک اسلامی بھائی کہنے لگے: دعوتِ اسلا می کے اِجتِماع میلادمیں پہلے کافی رِقّت ہوا کرتی تھی اب وہ بات نہیں رہی۔ یہ سُن کر دوسرا بولا: یار !آپ کی یہاں بھول ہو رہی ، اِجتِماعِ میلادکی کیفیت تو وُہی ہے مگر ہمارے دلوں کی کیفیت پہلے کی سی نہیں رہی، ذِکر رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  بھلا  کیسے