فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:مجھ پر دُرُود شریف پڑھواللہ عَزَّوَجَلَّتم پر رحمت بھیجے گا۔ ( ابن عدی)
دعوتِ طعام کی تیّاری میں مصروف تھا۔ اس نے حیرت سے پوچھا: آپ یہ کیا کر ر ہے ہیں ؟ اس نے کہا: اس بات کی خوشی میں دعوت کا اہتمام کر رہا ہوں کہ تم مسلمان ہو چکی ہو۔ پوچھا : آپ کوکیسے معلوم ہوا؟ اس نے بتایا: میں بھی رات حُضُور ِ اکرم ، نورِ مجسّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دَستِ حق پر ست پر ایمان لا چکا ہوں۔ (تذکِرۃُ الْواعِظِین ص۵۹۸ ملخصًا)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
آمدِ سرکار سے ظلمت ہوئی کافور ہے
کیا زمیں ، کیا آسماں ، ہر سَمْت چھایا نور ہے
(وسائلِ بخشش ص۴۷۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی اور جشنِ ولادت
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کا جشنِ ولادت منانے کا اپنا ایک مُنْفَرِد (مُن۔فَ۔رِد) انداز ہے، دنیا کے بے شمار مُمالِک میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اِہتِمام عیدِ میلادُ النّبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شب کو عظیمُ الشّان اجتِماعِ مِیلاد کا اِنعِقاد ہوتا ہے۔ اور غالِباً دنیا کا سب سے بڑا اِجتِماعِ میلاد بابُ المدینہ کراچی میں ہوتا ہے۔ اِس کی بَرَکتوں کے کیا کہنے ! اس میں شرکت