مظالم رہ گئے جو میں نے تمہارے لئے کئے تھے۔“(اس وقت) فرشتے کہیں گے :”یہ وہ (بد نصیب) شخص ہے جس کی نیکیاں اس کے گھر والے لے گئے اور یہ ان کی وجہ سے جہنم میں چلا گیا۔“(1 )
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!
8 کیا اب بھی حرام روزی سے باز نہیں آئیں گے؟
8 کیا اب بھی سود اور رشوت کے لین دین سے باز نہیں آئیں گے؟
8 کیا اب بھی خیانت سے باز نہیں آئیں گے؟
8 کیا اب بھی اپنے اجارے میں خیانت کرتے رہیں گے؟
8 کیا اب بھی اس نیت سے سرکاری ملازمت اختیار کریں گے کہ وہاں تو بڑی چھوٹ ہے، خوب چھٹیاں بھی کریں گے اور تنخواہ بھی پوری لیں گے اور پھر اس مالِ حرام سے بیوی بچوں کا پیٹ پالیں گے؟
8 کیا اب بھی تجارت کا علم نہیں سیکھیں گے؟
یاد رکھئے کہ تاجر پر لازم ہے کہ وہ تجارت کے مسائل سیکھے تا کہ جان سکے کہ کس طرح روزی حلال ہو گی اور کس طرح حرام؟ چنانچہ،
(1)قرۃ العیون، ص93