بچوں کا پیٹ پالنے اور ان کو عیش و عشرت کی زندگی دینے کے لئے حرام روزی کمانے میں مصروف ہو گئے اور ان کی دینِ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق تربیت کرنے اور انہیں حلال لقمے کھلانے سے غافل ہو گئے، تمہیں کیا پتا کہ قیامت کے دن اپنے بیوی بچوں کو علمِ دین نہ سکھانے اور حرام روزی کھلانے کا کیسا وبال سامنے آئے گا۔ چنانچہ،
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 146 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ”قرۃ العیون“ صَفْحَہ 93 پر ہے کہ مرد سے تعلق رکھنے والوں میں پہلے اس کی زوجہ اور اس کی اولاد ہے، یہ سب (یعنی بیوی ،بچے قیامت میں) الله عَزَّوَجَلَّ کے سامنے کھڑے ہوکر عرض کریں گے :”اے ہمارے ربّ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں اس شخص سے ہمارا حق لے کر دے، کیونکہ اس نے کبھی ہمیں دینی اُمور کی تعلیم نہیں دی اور یہ ہمیں حرام کھلاتاتھاجس کا ہمیں علم نہ تھا۔“ پھر اس شخص کو حرام کمانے پر اس قدر ماراجائے گاکہ اس کا گوشت جھڑجائے گاپھر اس کو میزان کے پاس لایاجائے گا، فرشتے پہاڑ کے برابر اس کی نیکیاں لائیں گے تو اس کے عیال میں سے ایک شخص آگے بڑھ کر کہے گا:”میری نیکیاں کم ہیں۔“ تو وہ اس کی نیکیوں میں سے لے لے گا،پھر دوسرا آ کر کہے گا:”تُونے مجھے سود کھلایا تھا۔“ اور اس کی نیکیوں میں سے لے لے گااس طرح اس کے گھر والے اس کی سب نیکیاں لے جائیں گے اور وہ اپنے اہل وعیال کی طرف حسرت ویاس سے دیکھ کر کہے گا:”اب میری گردن پر وہ گناہ و