Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
70 - 84
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صَفحات پر مشتمل کتاب،”فیضانِ سنّت“ جلد اول صَفْحَہ 366 پر شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہۡ فرماتے ہیں:”حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں: (١) حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ القَوی فرماتے ہیں:”خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! جو دِرہم (یعنی دولت) کی عزّت کرتا ہے، الله ربّ العزّت اُسے ذِلّت دیتا ہے۔“ (٢) منقول ہے، سب سے پہلے دِرہَم و دِینار بنے تو شیطان نے ان کو اُٹھا کر اپنی پیشانی پر رکھا پھر ان کو چُوما اور بولا:”جس نے ان سے محبَّت کی وہ میرا غلام ہے۔“ (العِیاذ باللّٰہ) (٣)حضرتِ سیِّدُنا سمیط بن عجلان علیہ رحمۃ المنّان نے فرمایا:” دِرہم و دِینار (مال و دولت) مُنافِقوں کی لگامیں ہیں وہ ان کے ذَرِیعے دوزخ کی طرف کھینچے جائیں گے۔ “ 
غفلت کا انجام:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  الله تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی آپ کو اور مجھ گناہگار کو مال و دولت کی محبت سے محفوظ فرمائے۔ آج ہم دیوانہ وار مال و دولت کی ہوس میں اندھے ہو گئے ہیں، اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے طرح طرح کے حیلے بہانے بناتے ہیں کہ میں بیوی بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں، انکے لئے کما رہا ہوں، کیا کروں حرام روزی کمانے کے سوا کوئی چارا ہی نہیں۔ ارے نادان اسلامی بھائی!تمہیں کیا ہو گیا؟ بیوی