Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
66 - 84
یاد رکھ ہر آن آخر موت ہے 
بن تو مت انجان آخر موت ہے 
مرتے جاتے ہیں ہزاروں آدمی 
عاقل و نادان آخر موت ہے 
کیا خوشی ہو دل کو چندِ زیست سے 
غمزدہ ہے جان آخر موت ہے 
ملکِ فانی میں فنا ہر شے کو ہے 
سن لگا کر کان آخر موت ہے 
بارہا علمی تجھے سمجھا چکے 
مان یا مت مان آخر موت ہے 
میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! دنیا کی نیرنگیوں کو سمجھنے،موت کو یاد کرنے اور مال کی محبت کو دل سے نکالنے کی کوشش کیجئے۔ 
موت سے غفلت کا سبب:
دنیا اور اس مال کی ، بڑے بڑے بنگلوں اور فیکٹریوں کی ، بلند وبالا محلات کی تعمیرات کی اور مال و زر کی کثرت کی محبت نے ہمیں سود میں مبتلا کر دیا ہے۔ یاد رکھئے جب موت آئے گی ہمارا قصہ پورا کر دے گی، یہ سب محلات، یہ ساری دولت، یہ فیکٹریاں اور یہ گاڑیاں سب یہیں رہ جائیں گی۔ ہمارا پروردگار عَزَّ   وَجَلَّ ہمیں تنبیہ فرما رہا ہے پارہ 22 سورۂ فاطر کی آیت 5 میں ارشاد ہوتا ہے: